Performance
اگلا شہر تھا راولپنڈی اور وینیو تھا راولپنڈی آرٹس کونسل جہاں کے ڈائریکٹر، جناب وقار صاحب ہمیشہ محبتوں سے نوازتے ہیں۔۔۔
جڑواں شہروں میں دن کے وقت کوئی ایونٹ کبھی کامیاب ہوتے کم کم دیکھا ہے ، مگر ہمارے ایونٹ کے لئے لوگ آئے اور ہائوس فل وینیو ملا ،
موسیقی آفاقی زبان ہے ، جب سیکسوفون پہ “لنگ آجا پتن چنا دا ” مارکس اور لوریس نے بجانا شروع کیا تو گندھارا فیسٹیول کو چار چاند لگ گئے ۔۔۔
راولپنڈی میں ایک کامیاب ایونٹ پہ میں CEO رنگ اسکول جناب طارق محمود صاحب اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی وقار احمد صاحب کا مشکور ہوں